زخم کو زخم نہیں، پھول بتایا جائے - احمد ندیم قاسمی

زخم کو زخم نہیں، پھول بتایا جائے

احمد ندیم قاسمی


 اب تو کچھ اور ہی اعجاز دکھایا جائے

شام کے بعد بھی سورج، نہ بجھایا جائے


نئے انسان سے تعارف جو ہوا، تو بولا

میں ہوں سقراط، مجھے زہر پلایا جائے


موت سے کس کو مفر ہے، مگر انسانوں کو

پہلے جینے کا سلیقہ ، تو سکھایاجائے


حکم ہے سچ بھی قرینے سے کیا جائے، ندیم

زخم کو زخم نہیں، پھول بتایا جائے


No comments:

Post a Comment

Popular Posts