کھُل گئے، یاجوج اور ماجوج کے لشکر تمام - اقبال

کھُل گئے، یاجوج اور ماجوج کے لشکر تمام

اقبال


 محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے

دیکھئے ہوتا ہے کس کس کی تمنّاؤں کا خُون


حکمت و تدبیر سے یہ فتنۂ آشوب خیز

ٹل نہیں سکتا، وَقَدْ کُنْتُمْ بِہٖ تَسْتَعْجِلُوْنْ،


کھُل گئے، یاجوج اور ماجوج کے لشکر تمام

چشمِ مسلم دیکھ لے تفسیرِ حرفِ ’یَنْسِلُوْنْ‘


اقبال


No comments:

Post a Comment

Popular Posts