وہ جو مہمان بنے بیٹھے ہیں - نواب معظم جاہ شجیع

وہ جو مہمان بنے بیٹھے ہیں

  نواب معظم جاہ شجیع، حیدر آباد دکن

فرزند میر عثمان علی خان نظام الملک آصف جاہ ہفتم - آخری نظام حیدرآباد دکن


وہ جو مہمان بنے بیٹھے ہیں

میرا ایمان بنے بیٹھے ہیں

کر کے رسوائے زمانہ مجھ کو

کتنے انجان بنے بیٹھے ہیں

اپنی زلفوں کو بنانے والے

کیوں پریشان بنے بیٹھے ہیں

دیکھ کر آئینے میں عکس اپنا

خود ہی حیران بنے بیٹھے ہیں

جو مِری جان ہیں میرا دل ہیں

وہ بھی انجان بنے بیٹھے ہیں

کل اسی گھر کے مکیں ہم تھے شجیعؔ

آج مہمان بنے بیٹھے ہیں




No comments:

Post a Comment

Popular Posts