سمندروں کی طرح گہرے لوگ پاؤ گے - عبدالمجید خاں مجید

 سمندروں کی طرح گہرے لوگ پاؤ گے

عبدالمجید خاں مجید


سمندروں کی طرح گہرے لوگ پاؤ گے

سنبھل کے چلنا یہاں ورنہ ڈوب جاؤ گے

ہر ایک چیز کے پیچھے بھٹکنا ٹھیک نہیں

کسی سراب سے تم پیاس کیا بجھاؤ گے

تم اپنے دل کو سنبھالو ذرا اے ہم نفسو

جنون شوق میں کب تک فریب کھاؤ گے

زمانہ بھاگ رہا ہے تو پیچھے مت بھاگو

ذرا سی ٹھیس لگی تو سنبھل نہ پاؤ گے

سب اپنے ہاتھ میں پتھر لیے کھڑے ہیں مجیدؔ

حقیقتوں کا کسے آئنہ دکھاؤ گے

No comments:

Post a Comment

Popular Posts