ابلیس کا فرمان اپنے سیاسی فرزندوں کے نام
اقبال
وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذرا
روح محمد ﷺ اس کے بدن سے نکال دو
فکر عرب کو دے کے فرنگي تخیلات
اسلام کو حجاز و يمن سے نکال دو
افغانیوں کي غیرت ديں کا ہے يہ علاج
ملا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو
اہل حرم سے ان کي روايات چھين لو
آہو کو مرغزار ختن سے نکال دو
اقبال کے نفس سے ہے لالے کي آگ تيز
ايسے غزل سرا کو چمن سے نکال دو
No comments:
Post a Comment