‏إظهار الرسائل ذات التسميات ERDC. إظهار كافة الرسائل
‏إظهار الرسائل ذات التسميات ERDC. إظهار كافة الرسائل

تعلیم - اکبر الہ آبادی

 

اکبر الہ آبادی

طفل میں بو آئے کیا ماں باپ کے اطوار کی

دودھ تو ڈبے کا ہے تعلیم ہے سرکار کی

 

اکبر الہ آبادی

ناز کیا اس پہ جو بدلا ہے زمانے نے تمہیں

مرد ہیں وہ جو زمانے کو بدل دیتے ہیں

 

اکبر الہ آبادی

نظر ان کی رہی کالج میں بس علمی فوائد پر

گراکے چپکے چپکے بجلیاں دینی عقائد پر

 

اکبر الہ آبادی

کتابوں سے نہ کالج کے ہے درسے پیدا

دین ہوتا ہے بزرگوں کی نظر سے پیدا

مردِ مسلمان - علامہ اقبال

 

علامہ اقبال

مردِ مسلمان

راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن

قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن!



ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن
گُفتار میں، کردار میں، اللہ کی برُہان!
قہّاری و غفّاری و قدّوسی و جبرُوت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
ہمسایۂ جِبریلِ امیں بندۂ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قُرآن!
قُدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دُنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان
جس سے جگَرِ لالہ میں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم
دریاؤں کے دِل جس سے دہَل جائیں، وہ طوفان
فطرت کا سرودِ اَزلی اس کے شب و روز
آہنگ میں یکتا صفَتِ سورۂ رحمٰن
بنتے ہیں مری کارگہِ فکر میں انجم
لے اپنے مقدّر کے ستارے کو تو پہچان!

نہ ہمت نہ قسمت نہ دل نہ آنکھیں - داغ دہلوی

 

داغ دہلوی

نہ ہمت نہ قسمت نہ دل نہ آنکھیں

نہ ڈھونڈا، نہ پایا ، نہ سمجھا ، نہ دیکھا

غفلت - اقبال

 

اقبال

اپنی غفلت کی یہی حالت اگر قائم رہی

آئیں گے غسال کابل سے، کفن جاپان سے

شاخِ نازک - اقبال

 

اقبال

 

 مارچ ۱۹۰۷ء

دیارِ مغرب کے رہنے والو! خدا کی بستی دکاں نہیں ہے

کھرا جسے تم سمجھ رہے ہو، وہ اب زرِ کم عیار ہو گا

تمھاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کُشی کرے گی

جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائدار ہو گا

شمع اور شاعر- اقبال

 

اقبال

 

 شمع اور شاعر

(فروری ۱۹۱۲ء)

پھر دلوں کو یاد آ جائے گا پیغامِ سجود

پھر جبیں خاکِ حرم سے آشنا ہو جائے گی

نالۂ صیّاد سے ہوں گے نوا ساماں طیور

خُونِ گُلچیں سے کلی رنگیں قبا ہو جائے گی

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے، لب پہ آ سکتا نہیں

محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

شب گریزاں ہو گی آخر جلوۂ خورشید سے

یہ چمن معمور ہوگا نغمۂ توحید سے

ابلیس کا فرمان- اقبال

  ابلیس کا فرمان اپنے سیاسی فرزندوں کے نام

اقبال

مشرق ہار گیا - سلیم احمد

 مشرق ہار گیا

سلیم احمد

طلوع اسلام (شعر) - علامہ اقبال

طلوع اسلام

 علامہ اقبال

ہر ذرہ شہید کبریائی - علامہ اقبال

 ہر ذرہ شہید کبریائی

علامہ اقبال

بال جبریل

نکتہ توحید - علامہ اقبال

 علامہ اقبال

بیاں میں نکتہ توحید آ تو سکتا ہے . 

ترے دماغ میں بت خانہ ہو تو کيا کہيے


What you seek is seeking you - Rumi

تا در طلب گوهر کانی کانی
تا در هوس لقمهٔ نانی نانی
این نکتهٔ رمز اگر بدانی دانی
هر چیز که در جستن آنی، آنی

رباعی١٨١٥ ،  دیوان شمس
مولانا رومی
When you're in search of gems
When you're craving a morsel of bread
If you know this secret, you'll know
What you seek is seeking you.

Rubai 1815, Devan-e-Shams
– Rumi


Popular Posts