پہلا قدم ہی عشق میں ہے آخری قدم - واصف علی واصفؔ

 غزل

واصف علی واصفؔ


ہم اپنے آپ میں ہی تجھے ڈھونڈتے رہے

تیرے مسافروں کا سفر گھر میں کٹ گیا!

 

کچھ اس طرح سے مجھ کو ملی دادِ تشنگی!

میرے قریب آ کے سمندر سمٹ گیا!

 

پہلا قدم ہی عشق میں ہے آخری قدم

محرومِ عشق ہے جو ارادے سے ہٹ گیا

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

Popular Posts