سُن
جب تُو نماز پڑھنے جا رہا ہو
مسجد کے راستے میں ہو
نماز کا وقت بھی نکلا جا رہا ہو
راہ ميں ایک شخص مِلے
روتا ہُوا سِسکتا ہُوا
تو ٹھہر جا
اُس کے پاس بیٹھ
اُس کا دُکھ سُن
دُکھ کا مداوا کر
اُس کے زخم پہ مرہم رکھ
اُسے سُکھ کا سانس دے
پھر مسجد جا
پھر دیکھ
نمازی سب جا چکے ہوں گے
مگر خدائے واحد ابھی تک
تیرے انتظار میں ہوگا
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق