مثنوی طلوع سحر (منتخب حصّہ)- پیرزادہ عاشق کیرانوی

مثنوی طلوع سحر (منتخب حصّہ)

پیرزادہ عاشق کیرانوی

اصل نام سراج الحسن عثمانی،تخلص عاشق، 1936ء میں محلہ پیرزادگان، کیرانہ، ضلع مظفر نگر میں آنکھ کھولی. والد اعجازالحسن زمیندار ۔ مدرسہء اسلامیہ کیرانہ کے قابل طلبا میں شمار ہوتا تھا ، لیکن چند وجوہات کے سبب فقط چوتھی تک تعلیم حاصل کر سکے ، پاکستان آکر سلسلہ ء حصول ِعلم کو انتہائی بلندیوں تک پہنچایا۔

Link: https://www.rekhta.org/ebooks/detail/masnavi-tuloo-e-sahar-peerzada-aashiq-keranwi-ebooks?lang=ur 


علم اہل درد کا ہے درد مند

علم سے انسانیت ہے سربلند

علم سے ہے دہر میں تابندگی

علم سے روشن چراغ زندگی

علم سے آرائش بزم حیات

علم ہے فرمانروائے کائنات

علم ہے آئینہ ذات و صفات

علم سے روشن درو بام و جہات

باعث تسکین جسم و جاں ہے علم

تاجدار محفل امکاں ہے علم

علم تاریکی میں سیل نور ہے

علم سے حاصل ہوا انسان کو فوق


No comments:

Post a Comment

Popular Posts