ہجرتیں کبھی آسان نہیں ہوا کرتیں - نامعلوم

 ہجرتیں کبھی آسان نہیں ہوا کرتیں 

نامعلوم


 ہجرتیں کبھی آسان نہیں ہوا کرتیں 

چاہے ہم جہاں کو چل رہے ہیں 

وہ کتنا ہی دلکش کتنا ہی خوبصورت کیوں نا ہو

ہجرتیں کبھی آسان نہیں ہوتیں


چاہے ہم یہ اپنے دل کی اجازت سے کریں ، 

چاہے ان کے کرنے میں خسارے سے بڑے کر نفع ہو

ہجرتیں کبھی آسان نہیں ہوتیں


چاہے ہم مٹی گارے کی کچی چار دیواری کو چھوڑ کر 

پھول بیلوں والی پکی محفوظ دیواروں کو جارہے ہوں 

چاہے ہم مدھم جلتی لالٹین کو چھوڑ کر

 جگمگاتے قمقموں کی جانب ہجرت کریں

ہجرتیں آسان نہیں ہوتیں


ہجرتیں کبھی بھی آسان نہیں ہوتیں

No comments:

Post a Comment

Popular Posts