تمہارے پاؤں کے نیچے کوئی زمین نہیں - دشینت کمار

 تمہارے پاؤں کے نیچے کوئی زمین نہیں

دشینت کمار


تمہارے پاؤں کے نیچے کوئی زمین نہیں

کمال یہ ہے کہ پھر بھی تمہیں یقین نہیں

میں بے پناہ اندھیروں کو صبح کیسے کہوں

میں ان نظاروں کا اندھا تماشبین نہیں

تری زبان ہے جھوٹی جمہوریت کی طرح

تو اک ذلیل سی گالی سے بہترین نہیں

تمہیں سے پیار جتائیں تمہیں کو کھا جائیں

ادیب یوں تو سیاسی ہیں پر کمین نہیں

تجھے قسم ہے خودی کو بہت ہلاک نہ کر

تو اس مشین کا پرزہ ہے تو مشین نہیں

بہت مشہور ہے آئیں ضرور آپ یہاں

یہ ملک دیکھنے لائق تو ہے حسین نہیں

ذرا سا طور‌ طریقوں میں ہیر پھیر کرو

تمہارے ہاتھ میں کالر ہو آستین نہیں

No comments:

Post a Comment

Popular Posts