جودت کا گہر مہرِ مُبیں سے بہتر - جوش

رُباعی

جوش ملیح آبادی 

؎ جودت کا گہر مہرِ مُبیں سے بہتر
حکمت کی حلاوت انگبیں سے بہتر
عالم کا دیا ہوا گُمانِ بد بھی
جاہل کے عطا کردہ یقیں سے بہتر

No comments:

Post a Comment

Popular Posts