محبت اب نہیں ہوگی - منیر نیازی

محبت اب نہیں ہوگی 

 منیر نیازی


 ستا‎رے جو دمکتے ہیں

‎کسی کی چشم حیراں میں 

‎ملاقاتیں جو ہوتی ہیں 

‎جمال ابر و باراں میں 

‎یہ نا‌‌ آباد وقتوں میں 

‎دل ناشاد میں ہوگی 

‎محبت اب نہیں ہوگی 

‎یہ کچھ دن بعد میں ہوگی 

‎گزر جائیں گے جب یہ دن 

‎یہ ان کی یاد میں ہوگی

No comments:

Post a Comment

Popular Posts