لُٹ کے آباد ہے اب تک جو وہ گھر کِس کا ھے - ‏محسن نقوی

 لُٹ کے آباد ہے اب تک جو وہ گھر کِس کا ھے 

‏محسن نقوی


 لُٹ کے آباد ہے اب تک جو وہ گھر کِس کا ھے

‏سب سےاُونچا ہےجو کٹ کر بھی وہ سر کِس کا ھے


‏ظلم شبیر کی ہیبت سے نہ لرزے کیوں کر

‏کس نبی کا ہے نواسہ یہ پِسر کس کا ھے


‏کون ہر شام غم ِ شاہ میں لہو روتا ھے

‏آسمانوں سے اُدھر  دِیدۂِ تَر کس کا ھے


‏محسن نقوی

No comments:

Post a Comment

Popular Posts